فیصل آباد : مسلم لیگ ن کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اورجوائنٹ سیکرٹری محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ شریف برادران پر تنقید کرنے والے دراصل حقائق سے چشم پوشی کررہے ہیں ،ایسے سیاستدان بھائی جن کی کارکردگی کو غیر ممالک میں ایک مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہوان پر تنقید کرنا دراصل سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے ،انہوںنے کہاکہ چین میں کوئی بھی پراجیکٹ شروع ہوتا ہے تو متعلقین کو باضابطہ طور پر کہا جاتا ہے کہ” پنجاب سپیڈ ” کی طرح کام کرنا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے طریقہ کام کو کس کس سطح پر سراہا جاتا ہے اسی طرح وزیر اعظم میاں نوازشریف جو کہ صرف آگے بڑھنے کی سوچ رکھتے ہیں اور انہوںنے آج تک پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا یہی وجہ ہے کہ آج ملک اندھیروں سے باہر نکل آیا ہے اس سے بڑھ کر اور کیا بدقسمتی ہوگی کہ جن بھائیوں کے کام کرنے اور ان کی کارکردگی کو بیرون ممالک میں سراہا جائے ان کو اپنے ملک کے اندر تنقید کا نشانہ بنایا جائے یہ صرف سیاسی جیلسی ہے جس کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا ،لیگی رہنمائوں نے مزید کہا کہ اللہ نے جس کے ذمہ جو کام لگانا تھا وہ لگادیا ہے ،شریف برادران کے حصے میںخدمت خلق آئی جبکہ دیگران کو اللہ نے سڑکوں کی خاک چھاننے پر لگادیا اور یہ لوگ اگلے پانچ سال بھی اسی کام پر لگیں رہیں گے اگر آج بھی یہ اپنی نیت صاف کرلیں اور اقتدار کے معاملے پر اللہ کی رضا پر یقین رکھیں تو شائد اگلے 20یا 25برسوں میں ان کی بھی باری آجائے جو آتی نظر نہیں آتی ۔
فیصل آباد ( ) منٹگمری بازار کے صدر اور انجمن تاجران سٹی کے سینئر نائب صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ میٹر وبس پراجیکٹ فیصل آباد کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ یہاں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے ،اگر یہاں بین القوامی معیار کی میٹر وبس سروس شروع ہوجاتی ہے تو پھر کیڑے مکوڑوں کی طرح سڑکوں پر رینگتے اور حادثات کا باعث بننے والے چنگ چی رکشائوں کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی جبکہ عوام کو بہترین اور سستی ترین سفری سہولیات میسر ہوں گی ،انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے فیصل آباد کو فیز 5میں رکھا ہے اگر اسے ملتان کیساتھ رکھا جاتا یعنی فیز 3میں تو آج یہاں کے رہنے والوں کو یہ سہولت مل چکی ہوتی اب فیصل آبادیوں کو کراچی اور گوجرانوالہ کے بعد یہ سہولت ملے گی وہ کم از کم 3سال تک انتظار کرنا پڑے گا ،انہوںنے کہا کہ یہ سب کو معلوم ہے کہ فیصل آباد مسلم لیگ ن کا نہ صرف مضبوط بلکہ ناقابل تسخیر قلعہ ہے جسے سر کرنے کی کوششیں کرنیوالے اس سے اپنا سر ٹکرا ٹکرا کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں مگر جب بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بار ی آتی ہے تو اسے سب سے آخری باری میں رکھا جاتا ہے ،ہائی کورٹ بنچ کے حوالے سے بھی فیصل آباد کو تاحال محروم رکھا گیا ہے حالانکہ عوام کو انصاف کی تیز رفتار فراہمی ہی اصل انصاف ہے لہذا ہم کسی حکومت کو نہیں بلکہ مسلم لیگ ن سے التجا کرتے ہیں کہ سہولیات کی فراہمی میں فیصل آباد کو اولین ترجیح دی جائے کیونکہ یہ اس کا حقیقی حقدار ہے ۔
فیصل آباد ( )پاکستان تحریک انصاف کے سٹی سینئر نائب صدر راناجاوید اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا وطیرہ ہے کہ وہ ڈنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیرا ہو کر عوام کو بیوقوف بناکر اپنے مفادات کا حصول یقینی بنائیں گے ،بلاشبہ کچھ عرصہ تک تو یہ حکمران اس معاملے میں کامیاب نظر آئے تاہم تحریک انصاف کے دھرنے اور بعد ازاں عظیم الشان جلسوں کے بعد ان لوگوں نے اس وطیرے کو تبدیل کرکے اب ایک نیا طریقہ نکال لیا ہے کہ ہر معاملے میں دعوے کرتے اور ایک ایک پراجیکٹ کا چار چار مرتبہ افتتاح کرتے جارہے ہیں مگر تحریک انصاف نے اب عوام کو باشعور بنادیا ہے اور وہ سمجھ گئے ہیں کہ حکمران کس قسم کا ڈرامہ کررہے ہیں اس لئے وہ ان کی کسی ڈرامے بازی میں نہیں آئیں گے ،انہوںنے کہا کہ چین میں کسی بھی جگہ شہباز سپیڈ کا نام استعمال نہیں ہوتا بلکہ خود پنجاب کے ڈرامہ باز حکمران کمپنی کی مشہوری کیلئے یہ ڈرامہ رچارہے ہیں اگر ایسا کچھ ہوتا تو چینی وزیر خارجہ چند روز قبل پاکستان آئے تھے انہوںنے یہ نام کیوں استعمال نہیں کیا ،جس قسم کے ناقص ترین پراجیکٹ پنجاب میں لگائے جارہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی الٹی سپیڈ کے ماہر شہبازشریف جو کام بھی کررہے ہیں اس کے حقیقت میں الٹے نتائج برآمد ہوں رہے ہیں رانا جاوید اشرف نے مزید کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کیساتھ تو جو ہونا ہے وہ الگ مگر عوام اس نام نہاد سپیڈ شہباز سے ووٹ کے ذریعے بدلہ ضرور لیں گے اور وہ کبھی بھی تخت پنجاب پر براجمان نہیں ہوسکے گا ۔
فیصل آباد ( )پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر اور پی پی 67سے متوقع ایم پی اے چوہدری نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ پنجابی شریفوں کا ملکی سیاست سے ہر قسم کا کردار ختم ہونے جارہا ہے ،پاناما لیکس کا فیصلہ چاہے ان نام نہاد شریفوں کے حق میں ہی کیوں نہ آجائے تاہم جس قدر ان کی سیاست گندی ہوچکی ہے وہ عوام سے کچھ بھی حاصل نہیں کرسکیں گے ،ان لوگوں نے بہت لوٹ مار کر لی اب ان کو ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا اور یہ حساب ان سے عمران خان نہیں بلکہ بلاول بھٹو لیں گے کیونکہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ نوازشریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جو صرف اقتدار کیلئے نورا کشتی کررہے ہیں انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کے سمدھی نے جے آئی ٹی میں پیشی کا تمام تر غصہ عوام پر نکالتے ہوئے اچانک ڈالر کو پر لگادئیے ،ایک ہی دن میں ساڑھے 3روپے قیمت بڑھنے سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا جس سے اسحاق ڈار جیسے لوگوں نے چند ہی گھنٹوں میں اربوں روپے کمائے اور پھر ڈرامہ بازی کرکے کچھ قیمت کم کروا دی عجیب و غریب طریقوں سے لوٹ مار کر نیوالے حکمران عوام کے جوڑوں میں بیٹھ چکے ہیں اس سے قبل کہ ناسور بن جائیں ان سے جان چھڑا نا ضروری ہے اس لئے آئندہ عام انتخابات میں جس طرح ایم کیو ایم کی پتنگ کٹے گی بالکل اسی طرح ان نام نہاد اور کاغذی شیروں کی دم کٹے گی اس کے بعد یہ شیر کسی سرکس میں کام کر نے کے قابل بھی نہیں رہیں گے ۔