فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ بلاشبہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک بہت بڑا گیم چینجر ہے حکومت لعت ولعل سے کام لیتے ہوئے اس منصوبے کو طول دیکر آئندہ الیکشن تک لے جانا چاہتی ہے مگر تحریک انصاف حکمرانوں اس گندی گیم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ جنرل راحیل شریف نے سی پیک منصوبوں کے حق میں بیان دیکر درحقیقت حکمرانوں کے خواب چکنا چور کر دیئے ہیں۔ یہ واحد منصوبہ ہے جس میں ن لیگ والوں کو فی الحال کسی طرف سے بھی کمیشن نہیں مل رہی اور جب تک پاک فوج اس منصوبے کے پیچھے کھڑی ہے ان کی کمیشن بنے گی بھی نہیں اسی لیے ن لیگ کے چمچے کھڑچے راہداری منصوبے کا روٹ تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں مگر وہ یاد رکھیں جو روڈمیپ بن گیا تھا کام اس کے مطابق ہو گا۔ ایک انچ کی تبدیلی بھی قابل قبول نہیں ہو گی۔ مغربی راہدای مکمل ہونے کے بعد اس منصوبے کے دیگر حصوں پر کام کیا جائے گا اور تحریک انصاف خود اس پر گہری نظر رکھے گی۔ عمران خان نے بھی اس کو آنیوالی نسلوں کیلئے بہترین قرار دیا ہے۔ آفشور کمپنیوں کے مالکان اگر اقتدار سے باہر نکال دیئے جاتے ہیں تو پھر تحریک انصاف اس منصوبے کو اپنی نگرانی میں مکمل کروائے گی کیونکہ یہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ راہداری منصوبے کی جس طرح مخالفت کر رہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دونوں ممالک پاکستان کو کسی صورت بھی ترقی پذیر ممالک کی فہرست سے نکلتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان دونوں کی خواہش ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل ہونے والا ملک اور اس کے باسی شہید غلاموں کی زندگی بسر کریں مگر یہ سب ان کا خام خیالی ہے۔ راہداری منصوبہ اب ہر قیمت پر مکمل ہو گا کیونکہ حکومت اور پاک فوج اس منصوبے کی جلد تکمیل کی خواہاں ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا جتنا فائدہ پاکستان کو ہو گا، اتنا ہی فائدہ بھارت اور خطے کے دیگر ممالک کو بھی ہو گا۔ اگر قلابازی خان کا دھرنا آڑے نہ آیا ہوتا تو آج یہ منصوبہ 50فیصد سے بھی زائد مکمل ہوا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ 1990ء میں میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا جو خواب دیکھا تھا آج اس کی تعبیر ملنے جا رہی ہے۔ پوری قوم راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس بارے کوئی سیاست ہو گی نہ قوم کسی کو اس منصوبے پر سیاست کرنے دیگی اگر کوئی ایسی خواہش رکھے گا تو اس کا حشر وہ ہو گا کہ جسے قوم صدیوں بھلا نہیں سکے گی۔ امریکہ اور بھارت کے پیٹ میں جو مروڑ اٹھ رہا ہے اس کا بہترین علاج اس منصوبے کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل ہے جو ہر صورت یقینی بنائی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد ()جنرل کونسلر سی سی119محسن مجید انصاری’ تحریک انصاف کے رہنما حکومت پاناما دستاویزات پر وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کا احتساب نہیں چاہتی ۔پاناما لیکس کا معاملہ دبانے کی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اوراگراس معاملے پر کمیشن نہ بنا تو عید کے بعد سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ حکومتی رویہ مایوس کن ہے جو احتساب سے بھاگ رہی ہے جبکہ حکومت ایک بار پھر شریف خاندان کی کرپشن اور ٹیکس چوری سے عوام کی توجہ ہٹانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکو متی دعوے دھڑ ے کے دھڑ ے رہ گئے۔سحر ی و افطاری کے وقت غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔ رمضان المبارک میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Zulfiqar Ahmad Sheikh
فیصل آباد( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما متوقع میئر ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ بیماری پر سیاست کر کے تحریک انصاف ایک نئی مگر انتہائی گندی روایت ڈال رہی ہے ، جب عمران خان کر ین سے گرے تھے ، تو میاں نواز شریف سمیت ان کی پوری فیمی شوکت خانم ہسپتال جا کر ان کی عیادت کر کے آئی تھی مگر شائد قلابازی خان اخلاقیات کو بھی بھول چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ موصوف نے اب تک جتنے بھی الزامات لگائے سب ایک ایک کر کے جھوٹے ثابت ہو ئے جارہے ہیں اب تو سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بھی دھرنے کے دوران لگائے جانیوالے الزامات سے یو ٹرن لے لیا ہے ، سونامی خان کے ہاتھ چوم پر سابق سیکرٹری نے کنٹینر سیاست کے دوران جو جھوٹ بولا وہ بے نقاب ہو چکا مگر موصوف انتہائی ڈھٹائی کیساتھ رہے سیا سی الزامات قرار دے رہے ہیں حالا نکہ پہلے 35 پنکچر لگانے کے اپنے ہی الزامات کو وہ فورہی جھٹلا چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف نے ہمیشہ اخلاقی اقدار کو فروغ دیا ، عمران خان انہیں ”تو” جبکہ نواز شریف انہیں ”آپ” کہ کر پکارتے رہے ، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب عمران خان کے تمام الزامات اپنی منہ آپ مرجائیں گے اور دیکھنے والے دیکھیں گے کہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہو تے ۔