فیصل آباد کی خبریں 28/9/2016

Mian Sohail Yousaf

Mian Sohail Yousaf

فیصل آباد: پیپلز پارٹی کے سابق صدر میاں سہیل یوسف نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیر قیادت کسان ریلی میں شرکت کے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ لیگی حکمران صرف اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں معیشت کی ترقی کے نام پر اپنے حواریوں کو نواز رہے ہیں مگر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کو یکسر نظر انداز کررہے ہیں انہوں نے کہا کسانوں کا استحصال ہر موقع پر کیا جارہا ہے اگر وہ کماد بیج لیں تو شوگر ملز مافیا کسانوں کو در بدر کرکے ان کا استحصال کرتا ہے اور انکی محنت کا پھل خود ہڑپ کر جاتا ہے میاں سہیل یوسف نے کہا ٹیکس حکومت نے کسانوں پر عائد کرکے زرعی معیشت کا بیڑہ غرق کردے ہے جسکی وجہ سے ملک کی اسی فیصد آبادی جسکی زندگی کا دارو مدار صرف زراعت پر ان کو دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ترین ہوگیا ہے انہوں نے کہا جو ملک پوری دنیا کو گندم سپلائی کرتا تھا وہ آج خود خیرات میں امریکہ سے گندم لیگر گزارہ کررہا ہے حکمرانوں کی ناقص زرعی پالیسی نے ملک میں غربت کو عروج پر پہنچا دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: سٹی کونسل 107 کے چیئرمین ومتوقع ڈپٹی میئر شفیق انصاری نے کہا کہ عوامی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم سے دشمنی کررہے ہیں ”میں ”کی روش نے ملک وقوم کا بہت نقصان کیا ہے عمران خان قوم کو متحد کرنے کی بجائے اپنے سیاسی مفاد کیلئے استعمال کررہے ہیں عوام ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے یہی وقت ہے کہ وزیر اعظم نے دنیا کے سامنے عبادت کی ریاستی دہشتگردی اور منفی کردار کو بے نقاب کیا ہے جبکہ کشمیری عوام کا بہترین مقدمہ پیش کرکے ایک ذمہ دار محب وطن لیڈر ہونے کا عملی مظاہرہ کیا۔