فیصل آباد: کسی طالع آزما کو جمہوریت ڈی ریل کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گئے موجودہ ملکی حالات دھرنوں کی سیاست کے متحمل نہیں ہیں۔ سیاسی مسائل سیاسی انداز میں ہی حل ہونے چاہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو ضلع فیصل آباد کے صدر مرزا محمد اسلم مظہر نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آمریت کے خاتمہ کے لیے پیپلز پارٹی نے لازوال قربانیاں دیں اور اب بھی جمہوریت کی بحالی کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔دھرنوں سے ملک کے معاشی اور اقتصادی حالات مزید خراب ہو رہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر وقت ضائع کیے بغیر احتجاج کرنے والوں سے مذکرات کرے۔
پیپلز پارٹی جمہوریت بچانے کے لیے بھر پور قردار ادا کر رہی ہے اگر مارشل آیا تو موجود ہ حکمران اور احتجاج کرنے والے ہمیشہ کی طرح ملک سے بھاگ جائیں گئے جبکہ آمریت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بار پھر پیپلز پارٹی ہی میدان میں رہے گی۔