فیصل آباد: پیپلزپارٹی پی پی 67 کے راہنما چوہدری نجف ضیاء وڑائچ سے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن ان کی بچگانہ سیاسی سوچ کا مظہر ہے بلاول بھٹو نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پانامہ کا معاملہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کم عمر ہونے کے باوجودعمران خان سے سیاسی طور پر کئی گنا آگے ہے جنہوں نے پانامہ پیپرز منظر عام پر آتے ہی کہا تھا کہ اسے عدالتوں میں لے جانے سے کچھ حاصل نہ ہوگا بلکہ سب سے بڑے پلیٹ فارم پارلیمنٹ میںحکومت کوٹف ٹائم دینا ہوگا لیکن عمران خان کو یہ بات بنی گالہ میں پش اپ لگانے اوراپنے کارکنوں کو رسوا کرنے کے بعد سمجھ آئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اگر ہمارے چار مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو پھر دمادم مست قلندر کو کوئی روک نہ سکے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد : مسلم لیگ (ن) کار پوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور سیکرٹری رابطہ محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں واپس آنے کا یو ٹرن لیکر عمران خان نے یوٹر ن لینے کے اپنے عالمی ریکارڈ کو مزید آگے بڑھا یا ہے مگر افسوسناک پہلو یہ ہے کہ عمران خان اور انکے مبران اسمبلی کی سیا ست نا پختگی ایک بار پھر پار لیمنٹ کے فلو ر پر سامنے آگئی ہے اور تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے پارلیمان کے تقاضوں کو یکساں نظر انداز کر تے ہوئے شو رشرابہ اور ہنگامہ بر پاکئے رکھا اور حیرت کی بات ہے کہ صرف 34 ممبران اسمبلی کے ساتھ عمران خان پوری پارلیمنٹ کو کیسے اپنی مرضی کے مطابق چلا سکتے ہیں اگر انہیں پارلیمنٹ سے کوئی فیصلہ لینا ہے تو پہلے اپنی پارلیمانی صوت پڑھائیں اور اس کے لئے انہیں بچگانہ سیا ست کو چھوڑ کر سنجید گی سے سیا سی امور سنبھالنے کا سلسلہ سیکھنا ہو گا۔