فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور وائس چیئرمین سٹی کونسل 20 ملک عاصم شہزاد نے کہا ہے کہ منافقت کی سیاست سے کسی کو عزت نہیں ملتی۔عمران خان کی میں مانوں والی پالیسی پر افسوس ہے۔تحریک انصاف کا یجنڈا انقلابی پروگراموں میں رخنہ ڈالنا ہے۔ 2013 کی طرح اس مرتبہ بھی عوام منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مسترد کردیگی۔وزیر اعظم نواز شریف بلا تفریق پورے ملک میں میگا پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں ۔ہمارا ایجنڈا فرد واحد کو پرموٹ کرنا نہیںبلکہ پاکستان کے ہر شہری تک بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیحی ہے۔سی پیک ،گوادر پورٹ ،تاپی گیس اور ایران گیس پائپ لائن جیسے میگا پروجیکٹ حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل ان منصوبوں کو ہر صورت مکمل کرے گی۔لہذا عمران خان اور چوہدری برادران تنقید کی بجائے حکومتی منصوبوں کو سیاست کی نظر نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا موجودہ حکومت کی انقلابی پروگراموں کی مثال ماضی میں نہیں ملتی چاروں صوبوں میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔جبکہ عمران خان ہر وقت چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھتے ہیں لیکن جمہوریت میں چور دروازے نہیں بلکہ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آیا جاتا ہے۔عمران خان اور اس کے حواری تنقیدی اینجنڈے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام کے حال پر رحم کھائیں اور وہاں کی عوام کے مسائل حل کریں جہنوں ان کو اپنے قیمتی ووٹ دیے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد ( )پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں کسی بھی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے گرمی کی شدت اچانک خوفناک حد تک بڑھنے اور طلب میں اضافہ کے باعث لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہے تاہم وزیر اعظم نے اس کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور امید ہے کہ اگلے چند روز تک اس بحران پر اچھی طرح سے قابو پالیا جائے گا جبکہ مئی میں لوڈ شیڈنگ پہلے کی طرح چار سے5گھنٹے تک ہوگئی جون میں ساہیوال کول پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے نتیجہ میں مشکلات مزید کم ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ گزشتہ موسم گرما میں حکومت نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6گھنٹے سے بڑھنے نہیں دیا تھا مگر ایک امسال گرمی ڈیڑھ ماہ قبل ہی پوری شدت سے شروع ہوگئی ہے جس کے باعث طلب اور اس میں تواز ن بگڑ گیا تاہم میاں نواز شریف کی ہدایات کے بعد واپڈا حکام مکمل حرکت میں آکے ہیں اور بہت جلد وہ اچھا رزلٹ قوم کو دیں گے انہوں نے کہا کہ غیر متوقع گرمی کے باعث لوڈ شیڈنگ بڑھنے سے جو لوگ حکومت پر انگلیاں اٹھارہے ہیں وہ2013ء اوراس سے قبل کیا ”بھنگ”پی کر سو رہے تھے جب کم از کم 18اور زیادہ سے زیادہ22گھنٹے تک بجلی بند ہوتی تھی 5سال تک اقتدارمیں رہنے والی پیپلز پارٹی ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرتی رہی مگر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام کیا نہ ایک یونٹ بھی بجلی پیدا کی ان کے برعکس موجودہ حکومت نے بجلی کی پیدوار بڑھانے کیلئے چاروں صوبوں میں کارخانے لگائے ہیں جن میں جلد پیداوار شروع ہوجائے گی جس کے بعد موجودہ حکومت پر انگلیاں اٹھانے والے شرم سار ہو کر منہ چھپاتے پھریں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد ( )مسلم لیگ (ن) یوتھ آرگنائزیشن کے سینئر نائب صدر چوہدری عثمان الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی لیکن ا بھی ترقی اورخوشحالی کے بہت کام کرنے ہیں ـ ہسپتال ،سکول، سڑکیں اور پانی کے منصوبے بنانے ہیں ـوزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے اربوں روپے کا کسان پیکیج دیا گیاہے ، کاشتکاروں کے لئے کھادوں کی قیمتوں کو کم کیا گیاہےـچھوٹے کاشتکاروں کو ایک سو ارب روپے کے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں جبکہ ماضی میں اربوں روپے کے قرضے ہڑپ کئے گئے او رقومی وسائل پر ڈاکہ زنی کی گئیـوزیراعظم محمد نوازشریف نے چار برس کے دوران ترقی وخوشحالی کے ذریعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہےـ سی پیک سے بھی پاکستان کی قسمت بدل رہی ہے منصوبوں میں شفافیت عروج پر ہے، ماضی میںاربوں روپے ٹھیکوں میں ہڑپ کئے گئے جبکہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں ٹھیکوں میں اربوںروپے بچائے گئے ہیں،یہی فرق ہے وزیراعظم محمدنوازشریف اورماضی کی حکومتوں کاـ ماضی میں فلائی اوور جیسے منصوبوں پر چھ چھ برس لگ جاتے تھے او رمنصوبہ مکمل نہیں ہوتا تھا آج منصوبے بروقت مکمل ہورہے ہیںاور قومی وسائل بھی بچائے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد ( ) انجمن تاجران فیصل آباد (فیڈریشن) کے صدر رانا تجمل وحید ، جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ ، سینئر نائب صدر محمد اشرف چوہدری ودیگر عہدیداران چوہدری محمد اکرم ، میاں ریاض جاوید ، چوہدری عبدالغفور ، میاں سہیل رفیع ، حاجی ظہیر الدین ، چوہدری اقبال وزیر اور حاجی اعجا ز حسن نے کہا ہے کہ ہم جس نبی ۖ کے امتی ہے ان کو صرف ایک ہی بات سکھائی جاتی ہے کہ بولنے سے پہلے بات کو تول لو اور ایسی کوئی بات منہ سے مت نکالو جو تم پوری نہ کر سکو اگر اس پر کوئی عام ان پڑھ جاہل پو رانہ اتر سکے تو افسوس نہیں ہو تا مگر یہ بات اگر حاکم وقت سے سرزد ہو جائے تو یہ کسی عذاب سے کم نہیں ، منٹو پارک کے مینار پاکستان میں تمبو ڈرامہ لگا کر جس شخص نے صرف 3 یا چار ماہ میں سرکاری خزانے سے صرف پروٹوکوں اور سکیورٹی کے نام پر اربوں روپے خرچ کئے اور یہ تک دعویٰ کیا کہ اگر انہیں حکومت مل جائے تو صرف 3 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے اگر نہ کرسکیں تو نام بدل دیا جائے ، آج وہی شخص نیچے اور اس کی بھائی اوپر کی سطح پر اقتدار میں ہے مگر چار سال سے زائد عرصہ گزر جائے کے باوجو د لوڈشیڈنگ کے جن پرقابو نہیں پایا جا سکا تو ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہم اس کے موجودہ نام سے ہی مطمئن ہیں مگر انصاف کے تقاضے یہ کہتے ہیں کہ بالکل اسی طرح کا تمبوڈرامہ وہ ایک مرتبہ پھر اسی مقام پر کریں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ یہ واقعی خادم اعلیٰ ہے انہوں نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں 12سے 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی مئی ، جو ن اور جولائی میں تویہ عوام کا عرق نکال دیں گے ، لوگوں کو تویہ کہتے ہیں کہ کچھ شرم ہونی چاہئے ، مگر خود وہ اس محاور ے پر عمل کیوں نہیں کر تے ؟انہوں نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں ہونیوالی بدترین لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی صرف تباہ نہیں بلکہ برباد کر کے رکھ دیا ہے ، نہ گھر میں سکون نہ دوکان میں اگر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ یو نہی جاری رکھنا ہے تو پھر جاتی امرہ میں بھی اسی قسم کی پالیسی اختیار کی جائے اگر یہ نہیں ہو تا تو پھر خدا کیلئے ملک وقوم کی جان چھوڑدیں شائد کہ اللہ کو ہم پر ترس آجائے اور ہم اس بدترین عذاب سے باہر نکل آئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد ( ) پاکستان تحریک انصاف سٹی کے صدر ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ آج پور ی قوم پر ثابت ہوگیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں جیسے بے حس اور نا اہل حکمران شاید اگلی 10صدیو ں تک بھی پیدا نہ ہوں جب عالمی سطح پر وارمنگ چلیں کہ امسال تاریخ کا گرم ترین سال ہو گا اور موسم گر ما کا آغاز ایک سے ڈیڑھ ماہ قبل ہی پید ا ہو جائے گا مگران نا اہل حکمرانوں کا یہ حال ہے کہ انہوں نے اس سلسلہ میں کوئی پیشگی اقدامات نہیں کئے جس کا خمیازہ آج عوام 20گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی صورت میںبھگت رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عالمی وارمنگ کے مطا بق چونکہ شدید ترین گرم موسم اس سال اپریل میں ہی شروع ہو گیا ہے تو حکمرانوں کو چاہیے تھا وہ متبادل انرجی ذرائع کا بندوبست کرتے مگر اپنی کمیشن بنانے کہ چکر میں پھنسے یہ نام نہاد حکمران کچھ نہ کر سکے جسکے بعد عوام ان نااہلوں کو اچھی طرح پہچان گئے اورمسجد گئے کہ انرجی بحران پر قابوپانا ان نہ اہلوں کے بس کی بات نہیں ہے ۔اگر قوم ان بے حسوں سے پوچھتی ہے کہ بجلی بنانے کے وہ کارخانے جو 2013ء سے 2015ء کے درمیان لگائے گئے تھے وہ کہاں گئے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ تمام منصوبے کاغذی اورنندی پور پاور پراجیکسٹ کی طرح کے تھے اس لئے عوام یہ مت پوچھے کہ موجودہ بدترین انرجی بحران کا یہ کوئی حل نکال لیں گے۔یہ تو حکمران عذاب بن چکے ہیںآج اپریل کو آنیوالے پانامالیکس کے متوقع فیصلے کے بعد ناسوروں سے انشاء اللہ عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد( )انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ شدید ترین گرم موسم میں ہیٹ سٹروک کے خدشات 2فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔اس لئے عوام اس موسم میں بغیر کسی وجہ و کام کے گھر سے باہر نہ نکلیں’اگر کوئی مجبوری و تو گیلا کپڑا سر پر رکھیں اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات مہیا کردی ہیں۔لہٰذا اگر کوئی شہری گرمی کے باعث بیمار پڑ جائے تو فوری طور پر سرکاری ہسپتال سے رابطہ کریں جہاں ڈاکٹروں کی بہترین ٹیمیں اور دیگر عملہ ان کی دیکھ بھال کیلئے موجود ہے جبکہ اس سارے معاملے کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلا شبہ گرمی کی شدت غیر متوقع طور پر بڑھنے کے باعث رسد اور طلب میں زبردست فرق آیا جس کے نتیجہ میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے تاہم حکومت اس فرق کو مٹانے کیلئے کوشاں ہے۔ملک بھر میں جاری دیگر میگا پراجیکٹس کی بجائے صرف انرجی بحران پر قابو پانے کیلئے دن رات کوششیں کی جارہی ہیں۔جو امید ہے جلد پر آئیں گی اور لوگوں کو اس عذاب سے چھٹکارہ مل جائے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کو تیار کھڑا ہے۔حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں گذشتہ چار برسوں کے دوران انرجی بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے یہ اچانک آنیوالی مصیبت جلد ہی کانوں سے پکڑ لی جائیگی جس کے بعد عوام کو اس عذاب سے باہر آنے سے کوئی بھی روک نہیں سکے گا۔عوام صرف حکومت کیلئے دعا کریں باقی اللہ کا کام ہے وہ ضرور آسانیاں پیدا کریگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد( )پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر چوہدری طارق باجوہ اور امیدوار پی پی 67چوہدری نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ ہمارے قائد کو گریبان سے پکڑ کر سڑکوں پر گھسیٹنے کے نعرے لگانے والے”شوباز”کا گریبان خود بہت جلد عوام کے ہاتھوں میں ہوگا۔شہباز شریف نے مینار پاکستان کے سائے تلے کھڑے ہو کر دعویٰ کیا تھا کہ اگر عوام ہمیں اقتدار میں لاتے ہیں تو ہم توانائی بحران3ماہ میں ختم کردیں گے اور اگر نہ کر سکے تو ہمارا گریبان اور عوام کے ہاتھ ہونگے تو وہ وقت اب آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپریل کے مہینہ میں15گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اس کے برعکس 2013ء سے قبل اپریل میں صرف دو سے تین گھنٹے بجلی بند ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پانی وبجلی کے دو انچارج وزیر جو بنائے ہیں ان کے ہاتھوں میں چموٹا بھی دیدیا جائے تا کہ عوام ان کے جھوٹ پر اپنی انرجی خراب نہ کریں۔عابد شیر علی کا یہ کہنا کہ جہاں بجلی زیادہ چوری ہوتی ہے وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ ہوگی تو صرف موصوف خود3عدد میٹر لگا کر عوام سے جو مذاق کررہے ہیں وہ اپنی جگہ مگر خود ان کے علاقہ میں12سے 15گھنٹے تک بجلی بند ہوتی ہے اس کا مطلب ہے کہ اس کے علاقہ میں تمام بجلی چور رہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ 20سے زائد بجلی بنانے کے منصوبے جو حکمرانوں نے2013ء کے بعد شروع کئے تھے وہ اب کہاں گئے؟یہ سب مال پانی بنانے کے منصوبے ہیں جن سے بجلی تو نہیں ملے گی تاہم حکمرانوں کو کمیشن کافی کھلا مل گیا ہے جس کا ان نااہلوں کو پورا پورا حساب دینا ہوگا۔