فیصل آباد : مخالفین اور جمہوریت کے دشمن لاکھ کوششوں کے باوجود قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے خاندان کی محبت عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکے اور نہ قیامت تک وہ ایسا کر ہی سکیںگے۔ بھٹو کل بھی زندہ تھا اور آج بھی زندہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پی پی67 کے رہنما چوہدری نجف ضیاء وڑائچ نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کی تقریبات منعقدہ گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں شرکت کے بعد واپس پہنچنے پر استقبال کرنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد اپنے محبوب ترین قائد کے مزار پر حاضری دینے پہنجے تھے یہ وہ لوگ تھے جنہیں کوئی لالچ نہیں مگر انہیں یہ ضرور معلوم ہے کہ بھٹو خاندان کے علاوہ اور کوئی ملک وقوم کو اندھیروں سے نہیں نکال سکتا۔ عوام بھٹو کے مزار پر منتیں مانگنے نہیں بلکہ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک کے کونہ کونہ سے تشریف لاتے ہیں۔ ہم مخالفین اور جمہوریت دشمنوں پر یہ وضح کر دینا چاہتے ہیں کہ بھٹو کی محبت کو عوام کے دلوں سے کھروچ کر نکالنا ان کے بس کی بات نہیں۔ بھٹو کے وارث اب میدان میں آ چکے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں بلاول زرداری مثالی کامیابی حاصل کر کے وزیراعظم بننے کے بعد پاکستان کو ایک لاثانیملک بنانے میں بہترین کردار ادا کر دیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف این اے 84کے رہنما و امیدوار میاں اختر محمود نے گزشتہ روز پی پی 69،70کے حلقوں کا طوفانی دورے شروع کردئیے اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری عابد شریف گجر ،شوکت واہلہ ،علی گوہر بلوچ ،عامر کسانہ بھی موجود تھے دورے کے دوران ملک ساجد ملک آصف محمود مہتاب علی آکاش ،مرزا شہباز شانی ،جنید احمد ،زبیر محمود ،جاوید احمد اور معظم جمال نے اپنے تحریک انصاف کے جوانوں کے ساتھ شاندار استقبال کیا ،اس موقع پر میاں اختر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک میں بیروزگار افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس کی وجہ سے نوجوان طبقہ مستقبل سے مایوس ہوکر ملکی ترقی میں حصہ ڈالنے کی بجائے غیر ممالک کے رخ کررہے ہیں ،انہوںنے کہا کہ نوجوان نسل ہی ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،آئندہ الیکشن میں نوجوان نسل کو آگے لانے میں تحریک انصاف اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ،انہوںنے کہا کہ پاناماہ کیس میں میں نواز شریف فیملی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی اس وقت پنجاب میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے ،لیکن کسی کو نظر نہیں آرہی ،جب تک کرپٹ لوگوں سے چھٹکارا نہیں مل جاتا تب تک ملک کرپشن کے دلدل سے نکلنا مشکل ہوگا ،انہوںنے کہا کہ تبدیل ملک کا مقدر بن چکی ہے ،عدالت کا جو بھی فیصلہ آئیگا عوام کی اخلاقی فتح ہوگی اور کرپٹ حکمران نااہل ہوچکے ہیں انکا اب اقتدار میں رہنا شرم کی بات ہے اس وقت عوام دو وقت کی روٹی سے ترس رہے ہیں پورا ملک بجلی کے بحران میں مبتلا ہے انکو صرف لاہور کی خوب صورتی عزیز ہے ملک نہیں ۔