فیصل آباد : ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے دو سالہ بچہ جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) تھانہ رضا آباد کے علاقے مدن پورہ میں مقامی رہائشی اسلم اپنے دو سال کے بیٹے عمر کو ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے لایا۔

ڈاکٹر نے بچے کو انجکشن لگایا تو اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بچے کے لواحقین مشتعل ہو گئے اور کلینک میں توڑ پھوڑ کی۔ لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے بچے کو زائد المیعاد انجکشن لگایا دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔