فیصل آباد (جیوڈیسک) ملک پور کے علاقے میں گھریلو تنازع پر بہنوئی کی جانب سے مبینہ طور پر 45 سالہ صدیق اور 20 سالہ سمرا پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ تیزاب گرنے کے باعث صدیق کا بازو اور سمرا کا پاؤں جھلس گیا۔ جنہیں ریسکیو کی ٹیموں نے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ایس ایچ او تھانہ منصور آباد کا کہنا ہے کہ پیسوں کے لین دین کے معاملے پر تیزاب پھینکا گیا ہے درخواست موصول ہونے کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔