فیصل آباد: گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے باپ اور بہن کو قتل کر دیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) چک جھمرہ میں گھریلو ناچاقی نے باپ اور بہن کی زندگیاں نگل لیں۔ ملزم رضوان نے طیش میں آکر باپ اور بہنوں پر چھری سے حملہ کر دیا۔

جس سے باپ اقبال اور 30 سالہ بہن سمیرا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ پچیس سالہ سائرہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔