فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر چچا نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے حاملہ ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے چک نمبر چار سو چوبیس گ ب کی رہائشی معراج بی بی اور اسکی پندرہ سالہ بیٹی عروج فاطمہ گھر میں سوئی ہوئی تھی۔
آج علی الصبح گھریلو ناچاقی پر دیور فلک شیر نے سوتے میں دونوں پر فائرنگ کر دی، جس سے معراج بی بی اور عروج فاطمہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں،خاتون معراج بی بی چھ ماہ کی حاملہ تھی۔
جبکہ اسکی بھانجی ثوبیہ شدید زخمی ہو گئی، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کرا دیا گیا۔۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے بجھوا کر تفتیش شرور کردی ہے۔