فیصل آباد: ایبولا وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) ایبولا وائرس کا مشتبہ مریض الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریض 16 نومبر کو افریقہ سے پاکستان پہنچا تھا۔

اور اسے 2 روز قبل تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ مریض کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلیے نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد بھجوائے گئے تھے۔