فیصل آباد : بجلی کی لوڈ شیڈنگ، روزہ دار بلبلا کر سڑکوں پر نکل آئے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر روزہ دار بلبلا کر سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ جامعہ چشتیہ چوک پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہر ی سڑکوں پر نکل آئے اور روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔ ڈنڈا بردار مظاہرین فیسکو کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

فیصل آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے اورایک ہزار میگاواٹ شاٹ فال کا بھی سامنا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی بجلی بند کی جا رہی ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نے بھی فیصل آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کر نے کی ہدایت کی تھی۔ مظاہرین نے ایک گھنٹے تک مظاہرہ کیا اور روڈ سڑک بلاک کئے رکھی۔