فیصل آباد(جیوڈیسک)فیصل آباد میں بجلی چوروں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا فیسکو ملازم اکبر تین دن اسپتال زیر علاج رہنے کے بعد آج دم توڑ گیا ۔ لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر اسپتال انتظامیہ کے برتا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی الائیڈ اسپتال کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے لواحقین نے کئی گھنٹے تک ٹریفک بلاک رکھی اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ فیسکو ملازم اکبر نے چند روز قبل بجلی چوری کی شکایت پر کارروائی کی تو ملزموں نے اسے زخمی کر دیا جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔اسپتال انتظامیہ نے اکبر کے علاج معالجے میں غفلت برتی جبکہ پولیس کو درخواست دیے جانے کے باوجود بجلی چور ملزم ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اکبر کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور اسپتال میں مناسب علاج نہ ہونے پر عملہ کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔