فیصل آباد (جیوڈیسک) تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد کو قتل جبکہ 2 کو زخمی کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق چک نمبر 109 ر ب روڈا ورکشاپ میں 40 سالہ احسان، 25 سالہ رفاقت اور 45 سالہ جمیل اپنے دوست شفیق کی تیمار داری کیلئے آئے ہوئے تھے کہ اسی دوران انکے مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونیوالے دو افراد راشد اور بشیر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہو گئے۔ مقتولین نے دو سال قبل امتیاز عرف قاری کے بھائی افتخار کو قتل کیا تھا۔ ایس پی جڑانوالہ کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کی بنا پر پیش آیا ہے۔