گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و سابق ایم پی اے میاں ارقم خاں نے کہا ہے کہ فیصل آباد کا واقعہ حکومتی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے حکمرانوں نے قوم کو گمراہ کرنے کا پراپیگنڈہ شروع کررکھا ہے، تحریک انصاف بامقصد اور کامیاب مذاکرات تک اپنے احتجاجی شیڈول کوتبدیل نہیں کرے گی۔
قوم اپنے حق اور انصاف کیلئے ہر ممکن جدوجہد کیلئے تیار ہے حکمران طبقہ عوامی سمندر کو دیکھ کر بوکھلا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم باشعور اور جاگ چکی ہے۔
کرپٹ حکمرانوں اور فرسودہ سسٹم کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے، نوجوان طبقہ تحریک انصاف کے ماتھے کا جھومر ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ نئی نسل کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ تحریک انصاف برسراقتدار آکر نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرے گی۔ موجودہ حکمرانوں نے ہمیشہ نئی نسل کو استعمال کیا اور قومی وسائل کی بربادی کی ہے۔