فیصل آباد: تاوان کیلئے اغوا کیا گیا بچہ بازیابی کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں تاوان کے لیے اغوا ہونے والا بچہ بازیابی کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سمن آباد سے ہفتے کو چار سالہ شاہ زیب کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے بچے کی رہائی کے لئے پانچ لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔ پولیس نے کارروائی کر کے بچے کو گھر کے قریب سے ایک گودام سے بازیاب کرالیا۔

اغوا کاروں نے بچے کے منہ، ہاتھ اور پاؤں باندھ رکھے تھے جسے اتوار کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جاں بحق ہوگیا۔