فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر ایک شخص کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا گیا۔ متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق گرو نانک پور کا رہائشی ظفر نامی شخص کینال روڈ پر موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ 4افراد نے اسے زبردستی روک لیا اور اس پر پیڑو ل جھڑک کر آگ لگادی اور فرار ہو گئے۔
آگ بجھانے کے لئے ظفر نے قریبی نہر میں چھلانگ لگا دی جس سے اس کی جان بچ گئی لیکن وہ جھلس کر زخمی ہوگیا،موقع پر موجود لوگوں کے اطلاع دینے پر ریسکیو اہلکار پہنچ گئے اور اسے نکال کر سول اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطر ے سے باہر ہے۔
پولیس کو دیئے گئے بیان میں متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ بلال نامی شخص اور اس کے ساتھی کئی سالوں سے اس سے بھتہ وصول کر رہے تھے ،آج بھتہ نہ دینے پر اسے مارنے کی کوشش کی گئی، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔