فیصل آباد، کارخانہ بازار میں آتشزدگی، دکانیں جل گئیں، کروڑوں کا نقصان

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیودیسک) فیصل آباد کے کارخانہ بازار کی آئل مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے 30 دکانیں جل گئیں جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ فیصل آباد کے کارخانہ بازار کی آئل مارکیٹ میں اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہیں دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ملحقہ کلاتھ مارکیٹ بھی اس کی زد میں آ گئی۔

آگ لگنے سے 30 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل گئیں، دکانوں اور مارکیٹ کی کھلی راہداریوں میں پڑے تیل کے ڈرم دھماکوں سے پھٹتے رہے۔ ریسکیو 1122 نے ہنگامی طور پر تمام ریسکیو سٹیشن کی گاڑیاں موقع پر طلب کر لیں۔

ڈی سی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد بھی موقع پر پہنچ گئے۔ڈی سی او فیصل آباد نجم شاہ کا کہنا تھا کہ یہاں پر تیل کے غیرقانونی گودام ہیں، جنھیں ختم کر دیا جائے گا۔