فیصل آباد : جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاون، 106 ملزمان گرفتار

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ڈکیتی، راہزنی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث 22 بین الاضلاعی گروہوں کے 106 ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑیاں اور موٹرسائیکل سمیت کروڑوں روپے کا سامان برآمد کر لیا۔ ریجنل پولیس آفیسر میاں جاوید اسلام نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا جس کے دوران ڈکیتی، راہزنی ، چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 22 گروہوں کی نشاندہی کرکے 106 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزموں کے قبضے سے 25 موٹر سائیکل، 17 گاڑیاں اور نقدی سمیت 2 کروڑ 83 لاکھ روپے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کو ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ اس کے علاوہ 9 ستمبر کو تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کرنے کے واقعے میں ملوث چار ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔