فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد بارود سے بھری گاڑی استعمال میں رکھنے پر سابق ایس ایچ او کو سزا سنادی گئی، انسدا دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایس ایچ او کو جرم ثابت ہونے پر 2 سال قید کی سزا سنادی۔
پولیس کے مطابق سابق ایس ایچ اوسزا سنتے ہی احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق کچھ عرصے قبل سابق ایس ایچ او نے مشتبہ دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑی قبضے میں لی تھی اور بعدازاں بارود سے بھری گاڑی کو شہر میں دو تین روز تک اپنے استعمال میں رکھ کر گھما تارہا تھا۔