فیصل آباد : ون ویلنگ اور تیز رفتاری زخمی موٹر سائیکل سواروں کی تعداد پچاس ہوگئی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں ون ویلنگ اور تیز رفتاری کی بنا پر زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سواروں کی تعدا دپچاس سے تجاوز کر گی ہے جنہیں مختلف ہپستالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

فیصل آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی ون ویلنگ اور تیز رفتاری کی وجہ سے حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد عید کے دوسرے روز پچاس سے تجاوز کر گی ہے ان زخمیوں کو سول اور الائیڈ اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے اسپتال ذرایع کے مطابق زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جن کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔