فیصل آباد : محنت کش کا 14 سالہ لڑکا تشدد کے بعد قتل

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیودیسک) کی تحصیل کھرڑیاں والا میں مبینہ طور پر بدفعلی اور تشدد کے بعد چودہ سالہ لڑکے کو قتل کر دیا گیا۔ لاش ایک روز بعد ملی۔ آخری اطلاعات تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔

کھرڑیاں والا کے رہائشی محنت کش مختار احمد کا 14 سالہ بیٹا عبدالرحمان درزی کا کام کر کے اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتا تھا۔ ہفتہ کے روز عبدالرحمان گھر سے نہانے کے لئے قریبی سوئمنگ پول گیا۔

اور واپس گھر نہ پہنچا آج اس کی لاش سوئمنگ پول کے قریب سے ملی۔ لاش پر تشدد کے نشانات تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد پہچانے جانے کے خوف سے ملزمان نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔