فیصل آباد کارکن کی نظر بندی کے خلاف سنی تحریک احتجاج

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں ایک کارکن کی نظر بندی کے خلاف سنی تحریک کے کارکنوں نے ضلع کونسل کے سامنے احتجاج کیا اور کارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ضلع کونسل کے سامنے احتجاج میں شریک سنی تحریک کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ سنی تحریک کا کارکن کاشف حسین پرامن شہری ہے۔

جسے پولیس نے بغیر کسی الزام کے نظر بند کر رکھا ہے، جس پر سنی تحریک کے کارکنوں کو تشویش ہے اس لیے وہ اپنے کارکن کی رہائی اور تھانہ کھرڑیانوالہ کے ایس ایچ او کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہیں۔