فیصل آباد : مزدوروں کی لوڈشیڈنگ کیخلاف ہڑتال کی کال واپس

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے صنعتکاروں اور مزدوروں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف آج ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ آئندہ لائحہ عمل کیلئے 19 جون کو مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ فیصل آباد احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ انڈسٹری اینڈ پاور لوم اونرز ایسوسی ایشن اور ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

صنعتکاروں کے مطابق 18 جون کو چیف جسٹس آف پاکستان بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کر رہے ہیں اس لئے احتجاج کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے اگر فیسکو کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر عمل نہ ہوا تو پھر 19 جون کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔