فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں پیشی کیلئے عدالت جانے والے ماں اور بیٹا کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گاوں 150 رب مدھو آنہ کے رہائشی ملک سخاوت اور اس کی ماں کو گاوں کے باہر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔
دونوں ماں بیٹا پیشی پر عدالت جارہے تھے۔ مقتولین کی گاوں کے کچھ افراد سے دشمنی چلی آرہی تھی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی ہے۔