فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر کارمیں سوار 2 افراد کا قتل

Murder

Murder

فیصل آباد(جیو ڈیسک)فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے کار پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کر دیا۔فیصل آباد: پولیس کے مطابق ناظم آباد کا شوکت جٹ اپنے برادر نسبتی زبیر کے ساتھ کار میں جا رہا تھا کہ بٹ چوک ناظم آباد میں دو موٹر سائیکل سواروں نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجہ میں دونوں کار سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کیا اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔