فیصل آباد: جعلی پولیو ورکر بن کر بچے اغوا کرنیوالی خاتون گرفتار

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے علاقے حسن پورہ میں جعلی پولیو ورکر بن کر نومولود کواغوا کرنے والی خاتون پکڑی گئی، پولیس کے مطابق خاتون نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حسن پورہ میں نجی کلینک میں نعیم نامی شخص کی بیوی کے ہاں بچہ پیدا ہوا تو ایک خاتون پولیو ورکر بن کر کلینک آئی اور بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کے بہانے اٹھا کر باہر لے گئی۔

کلینک کے عملہ اور بچے کے عزیز و اقارب کو شک گزرا تو وہ خاتون کے پیچھے ہو لئے اور تھوڑی دور جاکر پکڑ لیا جہاں کوئی پولیو ٹیم نہ تھی ۔ خاتون کو فوری طور پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بتایا ہے کہ وہ بے اولاد ہے اور اسی وجہ سے بچہ اغوا کرنے کی کوشش کی۔