فیصل آباد (جیو ڈیسک) فیصل آباد کے علاقے اسلام نگر میں گھریلو حالات سے تنگ آکر نئے شادی شدہ جوڑے نے زہر کھا کر خود کشی کر لی۔
پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے اسلام نگر میں رہائش پذیر 27 سالہ امیر علی اور 25 سالہ سعدیہ کی چند ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اور دونوں گھر میں اکیلے رہتے تھے ۔ پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی کا کسی بات پر جھگڑا ہوا ہے اور رات دونوں نے زہریلی گولیاں کھا لیں اور صبح دونوں کی لاشیں گھر سے ملی ہیں۔
پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر الائیڈ ہسپتال بجھوا دی ہیں تاکہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کے حقائق معلوم کئے جا سکیں۔