فیصل آباد کی خبریں 10/10/2016

Hafiz Tahir

Hafiz Tahir

ہمراہ فوٹو
فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما و صدر منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ شریف برادران نے صرف ساڑھے تین سال کے عرصہ میں وطن عزیز کا منہ دھو ڈالا ہے ‘ پہلے مشرف اوران کے دم چھلوں نے پھر پانچ سال پیپلزپارٹی نے حکومت کرکے اپنا تو منہ کالا کیا ہی تھا ساتھ ساتھ وطن عزیز پر بھی جگہ جگہ دھبے لگا دیئے تھے تاہم میاں نواز شریف نے مرکز میں آکر چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان جبکہ میاں شہباز شریف نے پنجاب کے چپہ چپہ میں عظیم ترقیاتی کام کروا کر وہ تمام داغ دھو ڈالے اور اب پورا ملک چمک رہا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرنیوالے یاد کریں ‘ ان کے اپنے دورمیں 21 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوتی تھی جبکہ آلو اور پیاز سو روپے کلو میں فروخت ہوتا تھا مگر ان ساڑھے تین برسوں میں ہر چیز کی قیمت نیچے آگئی اور مہنگائی کا زور مکمل ٹوٹ گیا اگر مخالفین اس بات سے انکار کرتے ہیں تو آئیں میرے ساتھ کسی بھی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر مناظرہ کر لیں ‘ انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے جانیوالے پہلے خود کو عوامی عدالت میں پیش کریں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ کس بھائو بکتی ہے’ اب تک ہونیوالے تمام ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 96 فیصد جبکہ تحریک انصاف نے صرف دو فیصد کامیابی حاصل کی۔ ان سے تو پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار ہی بہتر رہے جن کی اوسط 3 فیصد بنتی ہے لہٰذا تحریک انصاف والے ڈھینگیں مارنے کی بجائے تعمیر و ترقی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں تو شائد 2018 ء میں انہیں دوچار سیٹیں مل جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Zulfiqar Ahmad

Zulfiqar Ahmad

فصل آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما و متوقع سٹی میئر ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ 3 ستمبر ، پھر 30 ستمبر کو اگر کچھ نہیں ہوا تو 30اکتوبر کو بھی کوئی آسمان نہیں ٹوٹے گا ، عمران خان پہلے بھی کئی مرتبہ نامراد رہے اس مرتبہ بھی انہیں نا مراد ہی لوٹنا پڑے گا ، اگر زردار ی عمران کا ساتھ دیں تو بہترین انسان اور اگر وہ گھروں کا گھیر ائو کرنے کی ضمانت کریں تو کرپٹ کیا یہ ہی معیار ہے عمران کی سیاست کا ؟ انہوں نے کہا کہ بلاول نے اگر بطو ر مسلمان ایک مسلما ن سے ہاتھ ملا یا ہے تو اس میں کسی کے پیٹ میں مر وڑ نہیں اٹھنے چاہئیں تاہم اپنے سابق سسر گولڈاسمتھ کے ایجنڈے کو آگے بڑھا نے کیلئے عمران نے بلا ول کے وزیر اعظم سے ہاتھ ملا نے کو منافقت قرار دیا ہے تو بہتر کیا ہو گا کیونکہ ان کی دال روٹی کا زیاد ہ تر دار ومداد جمائما کے ابو جی پر ہی ہے ، انہوں نے کہا کہ 30اکتوبر کو اسلام آباد بند کر وانے کی دھمکی دیکر عمران خان نے اپنے اند ر کی خواہش باہر نکالی ہے اور انہوں نے یہ فیصلہ کر کے اپنے چہرے پر پڑے محب وطنی کے نقاب کو خود ہی الٹ دیا ہے ، عوام نے اب ان کا اصل چہرہ بھی دیکھ لیا ہے 30اکتوبر کو اب جو لوگ ان کے ساتھ وفاقی دار الحکومت کو بند کروانے پہنچیں گے وہ بھی عمران جتنے ہی محب وطن ہو ں گے ، یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم مصروف ہونے کے باوجود ایک مداری کا تماشہ دیکھنے کیلئے دو گھنٹے لگا دیتے ہیں مگر کسی مریض کو ہسپتال پہنچا نے سے کنی کتراتے ہیں ، ایک طرف لوگ بھوک بھوک کے نعرے لگا تے ہیں تو دوسری جانب فضول قسم کے دھرنوں ، ریلیوں اور شہروں کو بند کروانے میں بھی پیش پیش ہو تے ہیںلہٰذا ایسے لوگ اللہ سے گلہ کرنا بھی چھوڑ دیں کیونکہ یہ ان کے اپنے اعمال کانتیجہ ہے جو وہ بھگت رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Dr Asad Moazam

Dr Asad Moazam

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف سٹی فیصل آباد کے صدر ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ 30اکتوبر کو اسلام آباد ہر صورت نبد کریں گے اس سلسلہ میں حکمران اور ان کے حواری جو تاویلیں پیش کررہے ہیں وہ ناقابل قبول ہیں یہ تو صرف ٹرائل ہوگا اگر اس کے باوجود حکمرانوں نے ضد نہ چھوڑی اور نواز شریف کو احتساب کیلئے پیش نہ کیا تو صرف ایک نہیں بلکہ ایک ساتھ کئی شہر بند ہوں گے اور اس سب کی ذمہ داری براہ راست حکمرانوں پر عائد ہوگی اُنہوںنے کہا کہ وطن عزیز اکثریت کیساتھ کرپٹ حکمران ہی براجمان ہوتے رہے ہیں مگر (ن)لیگی حکمران کرپٹ ہونے کیساتھ ساتھ انتہائی ڈھیٹ بھی ہیں پانامہ لیکس میں تمام ثبوت موجود ہیں یہ کہنا کہ اُس میں وزیر اعظم کا نام نہیں آیا تو سوال صرف یہ ہے کہ حسن نواز،حسین نوازاور مریم نوازکے آگے نام کس کا لگا ہواہے یہ کوئی اور نواز نہیں بلکہ خود نواز شریف ہیں اس سے بڑھ کر اور کیا نام آئے گا شریف بردران دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے کو لوٹ رہے ہیں میگا پراجیکٹس کے نام پر لوٹ مار کا جمعہ ،ہفتہ اور اتوار سمیت تمام بازار لگائے جارہے ہیں اس قدر لوٹ مار 65برسوں میں نہیں ہوئی جتنی ان ساڑھے تین برسوں میں ہوگئی ہے عالمی بنک سے اربوں ڈالر ز بطور قرضہ لیکر دنیا میں آنیوالے بچوں بھی مقروض کرنیوالے حکمران اس قابل نہیں کہ انہیں چھوڑ دیا جائے اب یہ اقتدار میں ہر گز نہیں رہیں گے ان کو جانا ہی ہوگا اورپھرایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا اور جب یہ حساب کتاب شروع ہوگا تو ان کی باقی زندگی جیل میں مچھروں کیساتھ شطرنج کھیلتے گزر ے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Shahid Baig

Shahid Baig

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن فیصل آباد کے جنرل سیکریٹری شاہد محمود بیگ نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے بھی دو مرتبہ وطن عزیز میں انتشار کی سیاست کر کے تماشہ لگا چکے ہیں ،مگر ان کے ہاتھ ”ککھ” نہیں آیا اور آئے گا اب بھی کچھ نہیں،عوام کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ وطن عزیز انتہائی سبک رفتاری کے ساتھ کامیابی کی منازل طے کر رہاہے اور اگر موجودہ حالات میں کسی قسم کی کوئی گڑ بڑ ہوئی تو وطن عزیز ایک مرتبہ پھر بہت پیچھے چلے جائے گا اور ترقی کا خواب صرف خواب ہی رہ جائے گا ،لہذا عوام کسی صورت بھی عمران خان اور شیدا ٹلی جیسے سیاست دانوں کے جھانسے میں نہیں آئینگے ،انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ صرف منصوبہ ہی نہیں بلکہ ایک گیم چینجر ہے جو کہ انڈیا کی آنکھوں میںکھٹک رہا ہے وہ چاہتا ہے کہ اس منصوبے کو کسی بھی قیمت پر روکا جائے تا ہم وہ تو کامیاب نہ ہو سکا مگر عمران خان انڈیا کے اس ایجنڈے کو کامیاب بنانے کیلئے خود میدان عمل میں آچکے ہیں مگر عوام ان کی یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہوے دینگے،اگر یہ منصوبہ خدانخواستہ کسی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا تو پھر پاکستان کبھی بھی ترقی نہیں کر سکے گا اس لیے عوام ترقی کے دشمن عمران خان کو اس کے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ،تیس اکتوبر کوحکومت نہیں بلکہ عوام عمران خان کو وفاقی درالحکومت بند کرنے سے خود روکیں گے ،شاہد محمود بیگ نے مزید کہا کہ عوام حکومت کی کارکردگی سے مکمل مطمئن اور وہ ہر قیمت پر حکومت کا اقتدار پورا ہوتا دیکھنا چاہتے ہیںلہذا عمران خان سوتے جاگتے اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ کر م کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں تاکہ سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : پیپلز پارٹی کے رہنمائوں طارق محمود باجوہ سابق ضلعی صدر’ سابق ایم پی اے نورالنساء ملک’ سمیہ ناز’ میاں ظفر اقبال طاہر’ بدر دین چوہدری’ ملک اصغر علی قیصر’ میاں سہیل یوسف’ چوہدری عاشق گل’ طاہر محمود نمبردار’ رانا اعظم نے سابق میونسپل کونسلر خالد محمود بٹ کی زوجہ محترمہ اور پیلپز پارٹی کے ممتاز رہنما میاں زکریا حسن ڈار کی خوشدامن کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور انکی مغفرت کیلئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ اپنے پیارے حبیبۖ کے صدقے میں انکو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔