فیصل آباد(جیوڈیسک)فیصل آباد میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہونے والی بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا اور ہر چیز دھلی دھلی نظر آنے لگی ہے۔رات گئے ہونے والی بارش کے باعث شہر بھر میں جل تھل ہو گئی۔
جبکہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کے مرجھائے ہوئے چہرے بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوائوں کے بعد کھل اٹھے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی کوئی پیش گوئی تو نہ تھی البتہ رات کے دوسرے پہر اچانک بادل چھا گئے اور تیز آندھی کے بعد برکھا کھل کر برسی اور شہر دھلا دھلا نظر آنے لگا۔