فیصل آباد: خاتون نے گھریلو تنازعے پر اپنے تین بچوں سمیت زہر کھا لیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے مکوانہ میں ماں نے گھریلو جھگڑے پر تین بیٹیوں کو شربت میں زہر ملا کر پلا دیا اور بعد میں خود بھی پی لیا۔

ماں کو بیٹیوں سمیت تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون سمیت 6 سالہ بسماں اور 8 ماہ کی فاطمہ کی حالت خطرے میں ہے جبکہ 12 سالہ شہر بانو کی طبیعت بہتر ہے۔ خاتون کے لواحقین کا کہنا ہے کہ عائشہ کی جانب سے انتہائی قدم گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ ہو کر اٹھایا گیا ہے۔