فیصل آباد : فیسکو میں بھرتی کیلئے 16 افراد کو بوگس تقرر نامے جاری

FESCO

FESCO

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیسکو میں بھرتی سکینڈل 16 افراد کو بوگس تقرر نامے جاری کر دیئے گئے، امیدوار جوائننگ کیلئے پہنچے تو پکڑے گئے، انتظامیہ نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیکر انکوائری شروع کر دی۔

گریڈ ایک سے سترہ تک بھرتی کیلئے بوگس تقرر نامے جاری کئے گئے جس کیلئے فیسکو کے اندر سے ہی ملازمین نے لاکھوں روپے وصول بھی کئے، لیکن جب امیدوار جوائننگ کیلئے پہنچے تو پکڑے گئے جس پر یہ سارا معاملہ سامنے آیا۔

فیسکو حکام نے 16 افراد کو گرفتار کرا کے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ چیف ایگریگٹو فیسکو رشید اسلم نے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس اختر اعوان کو تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ بنا کر مزید انکواِئری کر کے رپورٹ جمع کرانے کا کہا ہے۔