فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ سے زرعی ترقیاتی بنک ستیانہ کے مینیجر اور ڈپٹی مینیجر جاں بحق ہو گئے۔ ستیانہ روڈ اعوان والی پلی کے قریب دو موٹر سائکل سواروں نے زرعی ترقیاتی بنک کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
جس کے نتیجے میں سرکاری گاڑی fsk1868 پر سوار مینیجر رانا نوید اور ڈپٹی مینیجر مظہر عزیز گل موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق مینیجر 31 گ ب جبکہ ڈپٹی مینیجر 2 چک رام دوالی کے رہائشی تھے اور بنک جا رہے تھے۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کے پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ ہسپتال بھجوا دی ہیں۔