فیصل آباد(جیوڈیسک) سسرالیوں نے پٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی۔جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فیصل آباد کے نواحی علاقے کی رہائشی 22 سالہ ارم شہزادی کو معمولی گھریلو جھگڑے پر سسر الیوں نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جسے تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ارم کا چالیس فیصد جسم جھلس چکا ہے۔
متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔جس میں ارم کا شوہر اس کا سسر ،دیور اور نند شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔