فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں فائرنگ کیس نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ فائرنگ واقعہ کی مزید تصاویر حاصل کرلی ہیں۔
جس میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی جانب سے میڈیا کے سامنے پیش کیا جانے والا شخص امتیاز ولد سراج واضع طور پر نظر آ رہا ہے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامزد ملزم اور فائرنگ کرنے والا شخص فیصل آباد میں اکھٹے تھے۔ تحریک اںصاف کا کہنا تھا کہ امتیاز ولد سراج کی گرفتاری سے مرکزی ملزم تک پہنچا جا سکتا ہے۔ واضع رہے کہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن حق نواز جاں بحق ہو گیا تھا۔
اتنے دن گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ دوسری جانب دنیا نیوز کے مطابق فیصل آباد فائرنگ کیس میں پولیس کی جانب سے 5 ملزمان کو گرفتار کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔