فیصل آباد : پہلی انٹر لوپ سائیکا T20 کرکٹ چمپیئن شپ کے پانچویں روز دو میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک کورنگی کرکٹ کلب کراچینے ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کو 8رنزسے ہرا دیاپاک کورنگی کرکٹ کلب کراچی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوور میںسات وکٹ کے نقصان پر 174رنز بنائے اشرف علی نے 56اور ارسلان بشیر نے 46رنز بنائے خالد خان نے 18رنز دے کر تین کھلاڑی آئوٹ کیے ملک کرکٹ اکیڈمی پشاورکی ٹیم 166رنز بنا سکی اسد آفریدی58رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاک کورنگی کرکٹ کلب کراچی کی طرف سے اسامہ بشارت نے 24رنز دے کردو وکٹ حاصل کیں اشرف علی کو مین آف دی میچ دیا گیا دوسرا میچ فیس اکیڈمی سرگودھااور رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخو پورہ کے درمیان کھیلا گیا جو رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخو پورہ کی ٹیم نے8وکٹوں سے جیت لیا فیس اکیڈمی سرگودھاکی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہو ئے 121رنز بنا ئے عبدالصمد 26اور عبدالمنان 22رنز بنا کر نمایاں رہے رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخو پورہ کی طرف سے محمد عرفان نے26رنز تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخو پورہ کی ٹیم نے ٹارگٹ دو وکٹوں پر پورا کر لیا بابر خان اور احسن ورک نے 26’26 رنزبنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا بہترین کارگردگی پرمحمد عرفان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا میچز کو جمیل حیدر’فرخ محمود ‘فاروق باجوہ اور قیصر بٹ نے سپروائز کیا اسکورر نور نبی تھے۔