فیصل آباد : پہلی انٹر لوپ سائیکا T20 کرکٹ چمپیئن شپ کے دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پہلی انٹر لوپ سائیکا T20کرکٹ چمپیئن شپ کے دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں نواب کرکٹ کلب لاہور نے قاسمی کرکٹ کلب کراچی کو سات وکٹوں سے ہرا دیا قاسمی کرکٹ کلب کراچی کی ٹیم نے مقررہ 20اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 139رنز بنائے بلال آصف 49رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد محسن نے 12رنز کے عوض تین کھلاڑی آئوٹ کیے نواب کرکٹ کلب لاہور نے ہدف 15ویں اوور میں ہی پورا کر لیا کپتان اظہر علی نے 63رنز بنائے اور مین آف دی میچ رہے نو اب کرکٹ کلب لاہورنے اپنا دوسرا میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دوسرا میچ سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی اور فیصل آباد ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا فیصل آباد ٹائیگرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حمزہ ظہیر کے 62رنز کی بدولت چھ وکٹوں پر 180رنز بنائے سائیکا کی طرف سے کپتان خرم شہزاد نے 33رنز دے کر دو کھلاڑی آئوٹ کیے۔

سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے ٹارگٹ19ویں اوور میں ہی پورا کر لیا خرم شہزاد نے 43رنز بنائے بہترین کارگردگی پر خرم شہزاد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا میچز کو رانا محمد ارشد ‘فرخ محمود ‘فاروق باجوہ اور قیصر بٹ نے سپروائز کیا اسکورر نور نبی تھے۔