فیصل آباد (جیوڈیسک) سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت نے کروڑوں کے فراڈ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اکرم انصاری کے بیٹے افتخار انصاری سمیت آٹھ افراد کو 56، 56 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
مجرموں پر جعلی فرموں کے نام پر بجلی بلوں کی مد میں کروڑوں روپے ری فنڈ کروانے کا الزام تھا۔
افتخار انصاری ایک نجی بینک میں مینجر کے عہدے پر تعینات تھا۔