فیصل آباد : مسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ دوسروں کو پھٹیچر کہنے والے عمران خان خود لولی لنگڑی سیاست کررہے ہیں اور اپنی اے ٹی ایم مشینوں کو بیساکھیاں بنا کر استعمال کررہے ہیں ‘دھرنے کے نام پر میوزک شو کرکے وہ اپنی سیاست کو اپنے ہاتھوں دفن کرکے اور پنڈی وال کی کھوکھلی سیاست کے ذریعے اپنی بچی کچھی لولی لنگڑی سیاست کے ذریعے الزامات کی دلدل میں اتر کرالٹے سیدھے ہاتھ پائوں مارہے ہیں ‘اُنہوںنے کہاکہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنیوالے عمران خان صر ف یہ بتادیں کہ مینار پاکستان پر پہلا جلسہ کرنے کے بعد سے لیکر آج تک اُنہوںنے ماسوائے دوسروں پر الزامات لگانے کے کوئی ڈھنگ کا کام یا عملی سیاست کی ہے ؟مولانا فضل الرحمان ‘محمود خان اچکزئی ،آفتاب شیر پائو، میر حاصل بزنجو سمیت دیگر سینئر سیاستدانوں کا کھلے عام مذاق اڑانے والا یوٹرن خان آج خود پوری دنیا کے سامنے مذاق بن رہا ہے ‘پانامہ کیس کے نام پر عدالت کے باہر عدالت لگانے والے آج چہرہ لٹکائے پشیمان اور پریشان نظر آرہے ہیں ہمارے قائدین ایسی گیڈر بھبکیوں کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھ رہے ہیں اور ماشاء اللہ ملک کی ترقی بھی ہورہی ہے دعا ہے اللہ پاکستان کو کسی بھی شخص کی نظر بد سے بچائے اور اس کی منزلیں آسان کرے۔
فیصل آباد() پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کرکے حکمران نفرت کے جو بیج بو رہے ہیں اس کی فصل آنیوالی نسلوں کو جب کاٹنی پڑے گی تو ان عقل کے اندھے حکمرانوں کی سٹی گم ہوجائے گی ‘مسلم لیگ(ن)جس طرح صوبائیت کو ہوا دے رہی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی’تخت لاہور پر قابض ”چھوٹے شریف ”یاد رکھیں پختون ایک محب وطن اور جذبہ ایثار سے سرشار ہیں ‘وطن عزیز جب بھی کوئی کٹرا وقت آیا تو انہی پختونوں نے اپنی تجوریوں کے منہ کھلولے’این ایف سی ایوارڈ میں کم حصہ اور بجلی پر رئیلٹی نہ ملنے کے باوجود پختونوں نے کبھی وطن عزیز کے خلاف کوئی بات نہیں کی ‘یہی وہ پختون ہیں جو محنت مزدوری کرکے پنجاب کی تعمیر وترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں مگر آپریشن کے نام پر ان کو جس طرح انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہ انتہائی غلط ہے’ ڈاکٹر اسد معظم نے مزید کہا کہ تمام اکائیاں متحد ہوں گی تو نفرتوں کا خاتمہ ہوگا اگر ایک اکائی بھی تحفظات میں مبتلا ہوئی تو فیڈریشن خطرات میں گھر جائے گی لہذا صوبہ پنجاب کے نام نہاد حکمران پختونوں کے ساتھ کی جانیوالی زیادتیوں پر کھلے عام معافی مانگ کر اُنہیں عزت کیساتھ ررہنے کی اجازت دیں تاکہ چاروں اکائیاں مل جل کر آگے بڑھ سکیں۔