لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد کے 7 میں سے 5 حکومتی رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ سے رابطے میں ہیں۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی سیاسی نزاع کے عالم میں ہے، پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد ایم این ایز ساتھ ملنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ جب بھی تحریک عدم اعتماد آئی حکومت کے پانچ ووٹ اور بڑھ جائیں گے۔ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے اتحادیوں کی ضرورت ہے۔