فیصل آباد (جیوڈیسک) مراد آباد میں دودھ کی دکان کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر دکان کے مالک کی جانب سے دودھ سوڈے کی سبیل لگائی گئی۔
سبیل میں دودھ پینے سے سو سے زائد شہریوں کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ افراد میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے دکان مالک کو گرفتار کر لیا جبکہ سوڈا واٹر بنانے والی فیکٹری کو سیل کر کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دودھ سوڈے کے سیمپل کو محکمہ صحت کو بھیج دیا گیا۔ جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی ہو گی۔