اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے، جوتمام ریکارڈ توڑ دے گا۔اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے۔
طاہر القادری نے کہا کہ وہ قافلے کے ہمراہ فیصل آباد کے لیے روانہ ہوں گے اور 12 اور 13 اکتوبر کو وہیں رہیں گے ، پھر 14 اور 15 اکتوبر کو سیلاب زدگان کے ساتھ ہوں گے اور 15 اکتوبر کی شام کو دھرنے میں واپس آ جائیں گے۔
طاہر القادری نے دھرنے کے شرکا ءکو ہدایت کی کہ پریڈ ایونیو، راؤنڈ ابائوٹ، ڈی چوک اور سپریم کورٹ کے سامنے سے خیمے اکھاڑ کر کنٹینر کے قریب منتقل کیے جائیں۔طاہر القادری نے ملالہ یوسفزئی کو امن کا نوبل انعام جیتنے پر مبارک باد بھی دی۔