فیصل آباد: ڈاکو کی مبینہ طور پر خودکشی، ایک گرفتار

Faisalabad

Faisalabad

تھانہ بلو چنی کی حدود میں پولیس اور اہل علاقہ کے گھیرا کے بعد ڈاکو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا ہے۔ فیصل آباد کے علاقے تھانہ بلوچنی کی حدود میں دو ڈاکوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ ڈاکوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اہل علاقہ نے ملزمان کا تعاقب کیا۔ جس پر ڈاکو فصلوں میں چھپ گئے۔

پولیس موقع پر پہنچی اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ مل کر ڈاکوں کا گھیرا کرلیا۔ ایک ڈاکو نے مبینہ طور پر خود کو گولی مارلی جبکہ دوسرا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو اشفاق اوراس کا ساتھی مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق جرائم کرنے سے روکنے پر دونوں ڈاکوں نے اپنے سسر کو قتل کیا تھا۔