فیصل آباد (جیوڈیسک) مدینہ ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر نے سے 3 بچے جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں زیرتعمیر گھر کی چھت گر گئی،جس کے نتیجے میں 6 افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارکنوں نے 3 بچوں سمیت 6 افراد کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال پہنچایا جہاں طبی عملے نے بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ دیگر کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 13 سالہ ندا، 5 سالہ ساحل اور2 سالہ علیزہ کے نام سے ہوئی ہے، تینوں میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔