فیصل آباد : شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آبادمیں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور بیٹی کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رشید آباد میں محمد اکرم نے اپنی بیوی شہناز اور بیٹی ارم کو مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کردیا اورانہیں تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

محلے والوں کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیٹی ارم سسرال والوں سے جھگڑ کر میکے آگئی تھی۔ ارم کا باپ بیٹی سسرال جانے کا کہتا تھا جس پر اس کا بیوی اور بیٹی سے اختلاف ہوگیا اور اس پر محمد اکرم نے انہیں قتل کردیا۔