فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں یوم آزادی کے سلسلے میں آزادی واک کا اہتمام کیا گیا ، جس میں سرکاری محکموں کے ملازمین ، ارکان اسمبلی ، تاجروں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔
آزادی واک 14 اگست کی خوشیاں منانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے منعقد کی ہے جس میں تمام سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین سمیت تاجر برادری سول سوسائٹی اور ارکان اسمبلی شریک ہیں۔ واک ضلع کونسل چوک سے شروع ہوئی۔
اور کچہری بازار سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر پہنچی۔ واک کے شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ قومی پرچموں کیساتھ ساتھ مختلف بیجز واک کے شرکا نے لگا رکھے تھے۔ آزادی واک میں ڈی سی او اور کمشنر فیصل آباد مصروفیت کے باعث خود شرکت نہ کر سکے۔
تاہم صرف ایک ایم این اے حاجی اکرم انصاری نے واک میں حصہ ڈالا ضلع کونسل پر لگا بوسیدہ قومی پرچم بھی تبدیل کر دیا گیا۔ یوم آزادی کے سلسلے میں آج شام ضلع کو نسل میں چراغاں بھی کیا جائے گا جبکہ ایک ماہ تک مختلف تقریبات بھی منعقد کی جائے گی۔