فیصل آباد : اسلام روا داری سلامتی اور محبت کا درس دیتا ہے۔ صاجزادہ محمد منشاء

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : اسلام روا داری سلامتی اور محبت کا درس دیتا ہے۔ کوٹ رادھا کشن میں محنت کش عیسائی جوڑے کو توہین رسالت کا الزام لگا کر اینٹوں کے پھٹے میں زندہ جلا دیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق 600 افراد نے میاں بیوی کو گھر سے نکالا تشدد کا نشانہ بنایا۔

گھر میں توڑ پھوڑ کی اور دس افراد نے اس جوڑے کو آگ میں جلا ڈالا۔کیا ان کی چیخوں نے انسان کے اندر کو نہیں جھنجوڑا۔ ان خیالات کا اظہار چیئر میں متحدہ امن کمیٹی پاکستان صاجزادہ محمد منشاء سالک قادری رضوی نے آستانہ عالیہ حضور محدث اعظم پاکستان جھنگ بازار فیصل آباد میں ایک اہم اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان تو وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے تمام مخلوق خدا محفوظ رہے۔

ہم کیسے مسلمان ہیں جب معاشرے سے قانون انصاف اور عدل عنقاہو جائے تو معاشرہ جنگل بن جاتا ہے اور انسان وحشی جانوروں اور درندوں کا روپ دھار لیتے ہیں ہمارے معاشرے سے بھی انصاف عنقا ہو چکا ہے ہر طرف ظلم کا بازار گرم ہے کہیں قبر پر مٹی ڈالنے کے تنازع پر ایک دوسر ے کو مٹی میں ملا دیا جاتا ہے۔

آخر میں انہوں نے حکومت پا کستان اور حکومت پنجاب سے بھر پور مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس سانحہ کے اصل ملزمان کوگرفتار کیا جائے۔ اور قرار واقع سزا دی جائے مگر بے گناہ افر اد کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہو نی چاہیے۔