فیصل آباد: آتش گیر مادہ پھٹنے سے مکان کی چھت گر گئی، 2 بچے جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے علاقے دالوال میں گھرمیں آتش گیر مادہ پھٹنے سے مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کی عمر 4 سال جبکہ لڑکی کی عمر 6 سال ہے۔ ذرائع کے مطابق آتش گیر مادہ شادی کی تقریب کیلیے لایا گیا تھا۔