فیصل آباد: چیئرمین یونین کونسل 149 ارشد ناز نے عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے الیاس پارک گلی نمبر10 میں اپنی مدد آپ کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوا دیا ہے جس کا باضابطہ افتتاح گزشتہ شب وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی’ حاجی اکرم انصاری ایم این اے’ امیر شہر خواجہ محمد اسلام نے اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر میاں طاہر جمیل ایم پی اے وچیئرمینز ذوالفقار احمد شیخ’ رانا عبدالرزاق خاں’ شاہد قیوم’ عاصم خان اور محمد اشرف عرف ایم پی اے بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی اور خواجہ اسلام نے کہا کہ ارشد ناز ایک ہیرا اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے۔ مشرف آمریت کے دوران ارشد ناز فرنٹ لائن میں سرگرم ترین کارکن تھے۔ ایسے کارکن مقدر والی سیاسی پارٹیوں کو ملتے ہیں۔ بلاشبہ انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوا کر اپنی دنیا اور آخرت سنوار لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغمبروں کا شیوہ رہا ہے وہ پانی کے کنویں عوام کے لیے وقف کرتے رہے ہیں۔ ارشد ناز نے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوا کر اﷲ کے نیک بندوں کی پیروی کی ہے جس کا اجر انہیں اﷲ تبارک وتعالیٰ ضرور دیگا۔ اپنے خطاب میں چیئرمین ارشد ناز نے کہا کہ اپنی یونین کونسل کے تمام بنیادی مسائل حل کرنا اور کروانا میری اولین ذمہ داری ہے۔ سیوریج’ سٹریٹ لائٹس، پی وی سی گلیاں اور سڑکیں ازسرنو تعمیر کروانا میری ترجیحات میں شامل ہیں۔ اختیارات ملنے کے فوراً بعد اپنی ترجیحات پر عمل کر گزروں گا۔ رکن قومی اسمبلی اکرم انصاری نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ تمام حلقوں کے مسائل حل کروانے میں دلچسپی رکھتا ہوں اس کے لیے چاہے کروڑوں روپے کے فنڈز کیوں نہ لگانے پڑیں ضرور لگائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد( ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر اسد معظم نے ترکی میں آمریت کا راستہ روکنے پر عوام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر طیب اردوان کی ایک اپیل پر لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے سینوں پر گولیاں ماکر بغاوت کو کچل ڈالا اور ثابت کر دیا کہ اگر حکمران عوام کیساتھ فئیرہوں تو عوام بھی جان دینے سے دریغ نہیں کر تے ،ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجود ہ حکمرانوں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے اس قدر ٹیکسز لگا دئے گئے ہیں کہ مہنگائی آسمان کو چھوتی نظر آرہی ہے ، عام آدمی کیلئے روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا ناممکن ہو تا جار ہا ہے جعلی مینڈیٹ کے حاصل حکمران عوام سے جینے کا حق تک چھینتے جارہے ہیں خود کشیدی میں خوفنا ک حدتک اضافہ ہو چکا ہے دووقت کی روٹی کا حصول اس تک ناممکن ہو چکا ہے کہ صرف ایک وقت کی روٹی بھی انہیں میسر نہیں اگرا ن حالات میں ملک پر کوئی آفت آجائے تو کوئی مسئلہ بن جا ئے تو وزیر اعظم کی کال پر ایک شخص کوئی لیگی واکر بھی گھر سے باہر نہیں نکلے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ وہی حکمران عوام میں مقبولیت حاصل کر تے ہیں جو عوام کو ریلیف دینے کیلئے خود محلوں سے باہر نکال کر ان کا میار زندگی چیک کر یں اور ان کو سہولیا ت کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر یں ، مو جودہ حکمران ہر سطح پر ناکام ہو چکے ہیں اور کسی بھی وقت ان کے اقتدار میں دھما کر ہو سکتا ہے ۔